تیز ترین سنچری کا ریکارڈ ٹوٹنا حیران کن ہے، شاہد آفریدی

Shahid Afridi

Shahid Afridi

کراچی (جیوڈیسک) آل رانڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ تیز ترین سنچری کا ریکارڈ ٹوٹنا میرے لئے حیران کن ہے، مجھے یقین تھا کہ میرا ریکارڈ نہیں ٹوٹ سکتا۔ شاہدآفریدی کا کہنا تھا کہ 17 سال تک تیزترین سنچری کا ریکارڈ میرے نام رہا، خواہش تھی کہ کیریئر کے اختتام تک ریکارڈ میرے پاس رہے لیکن ایسا نہ ہو سکا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ خواہش ہے کہ ون ڈے میں 400 وکٹیں اور 8 ہزار رنز مکمل کروں۔ کیوی بیٹسمین کورے اینڈرسن نے آج ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں صرف 36 گیندوں پر سنچری اسکور کرکے آفریدی کا تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اس سے قبل آل رانڈر شاہد آفریدی نے 1996 میں سری لنکا کے خلاف 37 گیندوں پر تیز ترین سنچری اسکور کی تھی۔