کراچی: پرانی سبزی منڈی کے قریب ایدھی سینٹر میں آتشزدگی

Fire

Fire

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پرانی سبزی منڈی کے قریب ایدھی سینٹر میں آگ لگنے سے 11 ایمبولنس جل گئیں۔ پرانی سبزی منڈی کے قریب واقع ایدھی سینٹر میں اچانک اگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملنے پر ابتدائی طور پر دو فائر ٹینڈر روانہ کئے گئے۔

آگ نے قریب کھڑی ایمبولنس اور پیٹرول و ڈیزل کے اسٹور کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس پر مزید فائر ٹیندر روانہ کئے گئے، تقریبا ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا تا ہم آگ سے 11 ایمبولنس جل گئیں۔