اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے ارسلان الملک نامی شہری کی درخواست پر عام آدمی پارٹی کی رجسٹریشن کر لی۔ الیکشن کمیشن نے یہ رجسٹریشن مہاجر لیگ کی نام بدلنے کی درخواست کے بعد کی ہے۔
کمیشن نے دیگر دو نئی جماعتوں کی رجسٹریشن کی منظوری بھی دیدی۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی درخواست پر ان کی جماعت تحریک تحفظ پاکستان کو تحلیل کر دیا گیا ہے جبکہ صدائے پاکستان پارٹی کو جنریٹر، پاکستان رائے حق پارٹی کو استری، تعلیم یافتہ پارٹی کو باسکٹ، نظریہ پاکستان پارٹی کو زرافہ اور موو آن پاکستان پارٹی کو شتر مرغ کا انتخابی نشان بھی الاٹ کر دیا گیا ہے۔