کراچی: زہریلا کھانا کھانے سے 2 خواتین جاں بحق

Women Died

Women Died

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی میں زہریلا کھانے سے چھ خواتین کی حالت غیر ہو گئی۔ متاثرہ خواتین کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم دو خواتین ماہم اور رامین راستے میں ہی دم توڑ گئیں۔

جناح ہسپتال کے شعبہ حادثات کی انچارج سیمی جمالی کے مطابق چار متاثرہ خواتین ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ زہر خورانی سے ہلاک ہونے والی دونوں سگی بہنیں ہیں۔