ابوظہبی ٹیسٹ, پاکستان نے 4 وکٹوں پر 327 رنز بنا لئے

Abu Dhabi Test

Abu Dhabi Test

ابوظہبی (جیوڈیسک) ابوظہبی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 327 رنز بنا لئے ہیں. کپتان مصباح الحق 105 رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں. آج پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور محمد حفیظ 46 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر بیٹنگ کے لیے آئے۔ پاکستانی ٹیم کو دوسرا نقصان 59 کے مجموعی سکور پر ہوا جب محمد حفیظ صرف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کی تیسری وکٹ 83 رنز پر گری۔ احمد شہزاد 38 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ اس کے بعد یونس خان اور کپتان مصباح الحق میدان میں آئے۔ دونوں بلے بازوں کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا۔ یونس خان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 136 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔ ٹیسٹ کرکٹ میں یہ ان کی 23ویں سنچری تھی۔ پاکستان اس وقت مستحکم پوزیشن میں ہے۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 327 رنز مکمل کر لیے ہیں.

اس وقت وکٹ پر اسد شفیق اور کپتان مصباح الحق موجود ہیں۔ پاکستان کو سری لنکا پر اس وقت 123 رنز بنائے ہیں جبکہ اس کے چار کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔ اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔ میچ کے پہلے روز پاکستانی بائولرز نے کسی بھی سری لنکن بلے باز کو کھل کر کھیلنے کا موقع فراہم نہیں کیا تھا۔

سری لنکن بلے باز جنید خان اور بلاول بھٹی کی بائولنگ کے سامنے بےبس دکھائی دیے۔ جنید خان نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ سری لنکا کی پوری ٹیم میچ کے پہلے ہی دن 204 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔