لاہور (جیوڈیسک) پنجاب بھر کے پرائیوٹ اسکولوں میں 5 جنوری تک چھٹیوں میں توسیع کا اعلان کر دیا گیا۔ آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی نے پنجاب بھر کے پرائیوٹ اسکولوں میں 5 جنوری تک چھٹیوں میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔
ان کا کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ سردی کی جاری شدید لہر کے باعث کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ والدین کے مطالبے پر کیا گیا، اب اسکول 6 جنوری کو کھلیں گے۔