بھارت میں عام آدمی پارٹی کی کامیابی

Common Man Party

Common Man Party

ساؤتھ ایسٹ ایشیا میں کرپشن کی حدوں کو چھوتے ہوئے بھارت میں عام آدمی پارٹی کی تشکیل، کامیابی اور وعدوں کی تکمیل ڈزنی لینڈ کی کسی افسانوی فلم کے وقفہ INTRAVAL کا پہلا حصّہ لگتی ہے۔

پارٹی کے وزیراعلی دہلی اروند کیجز وال نے غریب عوام کو نئے سال کی پہلی خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 200 سے 400 یونٹ استعمال کرنے والے عوام اب بجلی کا صرف آدھا بل ادا کریں گے۔

اس رعائت سے خزانے پر 200 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا لیکن اصل بوجھ صرف 61 کروڑ کا ہو گا جو بجلی کمپنیاں ادا کریں گیں کیونکہ ان پر ساڑھے چار ہزار کروڑ روپیہ واجب الاد ہے۔

دوسری خوشخبری یہ ہے کہ واٹر بورڈ دہلی یکم جنوری 2014 سے ہر خاندان کو ہر ماہ 20 کلو لیٹر یعنی تقریبا 20000 لیٹر پانی مفت فراہم کرے گا۔

عام آدمی پارٹی نے ہمسایہ ممالک بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال وغیرہ پر گہرا سیاسی اثر مرتب کیا ہے۔ پاکستان نے تو اس انقلابی سیاسی تبدیلی کا اس قدر اثر قبول کیا کہ عام آدمی پارٹی کے نام سے ایک سیاسی پارٹی پاکستان میں بھی وجود میں آ گئی ہے۔

PTI

PTI

پاکستان میں تحریک انصاف جس فوری اور انقلابی اصطلاحات کا دعوی کرتی رہی ہے اْس نے ہمسایہ ملک بھارت میں اچانک سر اْٹھا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ بھارت میں سرکاری اداروں میں کرپشن کیخلاف دھواں دھار مہم چلانے والے معّمرانا ہزارے نے 26 نومبر 2012 میں اروند کجری وال کے ساتھ مل کر کا من مین نامی سیاسی پارٹی کی بنیاد رکھی۔

انا ہزارے نیو ٹرل رہ کر کرپشن کیخلاف جدوجہد کے حامی تھے جبکہ کجری وال کا اسمبلی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کر کے تبدیلی لانے کا ارادہ تھا۔

عام آدمی پارٹی نے دہلی کی صوبائی اسمبلی میں پہلے ہی انتخابات میں 70 میں سے 28 نشستیں جیت کر قدین کے منہ بند کر دیئے۔ عام آدمی پارٹی نے بی جے پی سے سیاسی ایڈجسمنٹ کا بھی بھر پور فائدہ اْٹھایا۔

پاکستان میں پروفیسر طاہرالقادری نے انا ہزارے کی طرز پر اسلام آباد کو کئی روز تک بلاک کر کے ساری دنیا میں بڑی شہرت حاصل کی لیکن اپنے ایجی ٹیشن کے آخری روز ایک بْلٹ پروف بنکر کے اندر مزاکرات کی ٹیبل پر سب کچھ ہار گئے۔

ڈاکٹر طاہر القادری ایک بار پھر گزشتہ طریقہ کار کے تحت اپنے کارکنوں کو سٹرکوں پر آنے کیلئے کال دے چکے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ اس بار وہ اپنے غیر سیاسی حربے کے تحت ملک کی سیاست میں کوئی تبدیلی لا پاتے ہیں یا عام آدمی پارٹی کا کامیاب سفر اختیار کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

Wasim Raza

Wasim Raza

تحریر : وسیم رضا، بولزانو