کلاسیکی موسیقی کا فروغ، لاہور میں سجی رنگا رنگ محفل

Classical Music

Classical Music

لاہور (جیوڈیسک) کلاسیکی موسیقی کے فروغ کے لئے لاہور میں ایک شام منعقد کی گئی، جس میں گلوکاروں اور سازندوں نے اپنے فن کاشاندار مظاہرہ کیا۔

کلاسیکی موسیقی کی یہ محفل سجی الحمرا ہال لاہور میں، استاد عبد الروف کے راگ جے جے ونتی نے سماں باندھ دیا۔

استاد عبدالروف نے مرزا غالب کا کلام سنا کر حاضرین کے دل موہ لئے۔ برطانیہ سے آئے طبلہ نواز شہباز حسین بھٹی نے بھی خوب داد سمیٹی۔