کراچی (جیوڈیسک) بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت جنوری سے مارچ کے دوران دو ہزار چار سو 50ارب روپے مالیت کے مارکیٹ ٹریژری بل فروخت کرے گی۔
مر کزی بینک کے مطا بق حکومت رواں مالی سال کی اگلی سہ ماہی میں 2 ہزار 6 سو 30 ارب کے مارکیٹ ٹریڑری بلز اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز فروخت کریگی حکومت تیسری سہ ماہی میں بینکوں سے 3،6اور 1سالہ مدت کے مارکیٹ ٹریڑری بلز فروخت کر کے 2ہزار 4سو 50ارب روپے کا قرض حاصل کریگی۔
جبکہ حکومت کو اس عرصے کیلئے مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے مزید 748 ارب روپے درکار ہوں گے گزشتہ سہ ماہی کے دوران اس مد میں 2 ہزار 2 سو 50 ارب کے ہدف کے مقابلے میں 2ہزار 3سو 40ارب روپے حاصل کیئے گئے۔