انڈر نائینٹین ایشیا کپ، بھارت اور پاکستان فائنل میں مدمقابل ہوں گے

India, Pakistan

India, Pakistan

شارجہ (جیوڈیسک) انڈر نائنٹین ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں افغان جونیئر ٹیم نے پاکستان کے خلاف ایک سو چھیانوے رنز جوڑے، حشمت اللہ اکاون، وحیداللہ اڑتالیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کرامت علی نے پانچ شکار کیے، ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ تو چار رنز پر گری بعد میں کھلاڑی ڈٹ گئے، سمیع اسلم کی 75 رنز کی کیپٹن اننگز نے جیت آسان بنائی۔

پاکستان نے انچاسویں اوور میں ہدف پورا کر کے فائنل میں جگہ بنائی۔ دبئی میں شیڈول دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو تین وکٹ سے ہرا دیا۔

دو سو چوبیس رنز کے لنکن ہدف کو انڈر نائنٹین ٹیم انڈیا نے سات وکٹ پر پورا کر لیا۔ ایونٹ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہفتے کو ہو گا۔