ممبئی (جیوڈیسک) گزشتہ برس بلاک بسٹر فلم ”چنئی ایکسپریس” کے بعد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون اس برس بھی ایک ساتھاسکرین پر نظر آئیں گے۔ انکی فلم ”ہیپی نیو یئر” Happy New Year دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
شاہ رخ اور دیپیکا کی فلم کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم کی ہدایات فرح خان نے دی ہیے۔ رومانٹک کامیڈی فلم کو شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان پروڈیوس کر رہی ہیں۔
فلم میں ابھیشیک بچن، بومن ایرانی اور سونوسود اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ گزشتہ برس آٹھ اگست کو ریلیز ہوئی سپر ہٹ فلم چنئی ایکسپریس نے تین اعشاریہ نو ارب روپے کمائے تھے۔