کراچی (جیوڈیسک) قوم پرست جماعت عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے اردو بولنے والوں کے لیے الگ صوبے کے مطالبے پرسخت ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے الطاف حسین سے بیان واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے الطاف حسین کے بیان کو غیر آئینی قرار دیا۔
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا کہ ملک توڑنے نہیں جوڑنے کی بات ہونی چاہیے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان اللہ مروت کا کہنا ہے کہ اس بیان سے جناح پور کے پرانے مطالبے نے پھر سر اٹھا لیا ہے۔
الطاف حسین کے بیان پر ردعمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیاسی جماعتیں سندھ کی تقسیم کی مخالف ہیں۔