تین نومبر کے اقدام سے نہ تو آئین ٹوٹا اور نہ ہی پارلیمنٹ: خورشید شاہ

 Khurshid Shah

Khurshid Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کہتے ہیں، تین نومبر کے اقدام سے نہ تو آئین ٹوٹا اور نہ ہی پارلیمنٹ۔ مشرف کا ٹرائل بارہ اکتوبر سے ہوتا تو کسی کیلئے بھی بچنے کا موقع کم ہوتا۔

میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ تین نومبر کے اقدام پر ٹرائل کی مثال یہ ہے اونٹ نکل گیا دم پکڑ لی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ آمروں کے پاس سیاستدانوں جیسا وژن نہیں ہوتا۔ سیاستدان کسی پھندے میں پھنسنے کے باوجود نہیں ڈرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ چودھری نثار کے بقول لفظ تماشا غلط نہیں اگر کوئی تماشے کرے گا تو اپوزیشن بھی ویسا ہی کرے گی۔

بلاول بھٹو کی جوشیلے خطاب کے سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ جب وہ بھی نئے جیالے تھے اڑ، اڑ کر ہی لڑتے تھے۔