بلوچستان میں 60 سے زائد فراری کیمپ ہیں: آئی جی ایف سی

Ijaz Shahid

Ijaz Shahid

کوئٹہ (جیوڈیسک) آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل اعجاز شاہد نے کہا ہے کہ صوبے میں ساٹھ سے زائد فراری کیمپ موجود ہیں۔ نفری اور وسائل کی کمی کے باجود بلوچستان میں امن قائم کر کے ہی دم لیں گے۔

آئی جی ایف سی میجر جنرل اعجاز شاہد نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ حساس اداروں کی معلومات پر قلعہ عبد اللہ میں توبہ اچکزئی اور تحصیل گلستان کے علاقے کلی جانو میں کارروائی کی گئی۔ جس میں ڈیڑھ ٹن بارودی مواد، تیرہ سو بیس اینٹی پر سنل مائینز، 500 انٹی ٹینک مائینز، 42 ہینڈ گرنیڈ، اکیس ریموٹ کنٹرول، نو ٹائم بم، بیسیوں کلاشنکوف، شارٹ مشین گنیں اور ایس ایم جی گنوں سمیت چالیس ہزار سے زائد راؤنڈز بھی برآمد کئے ہیں۔

میجر جنرل اعجاز شاہد نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے امن وامان قائم کرنے کے لئے بھر پور تعاون حاصل ہے۔ چھ ماہ میں جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی ہے۔