محافظ ختم نبوت کے زیراہتمام غاذی ممتاز قادری کی رہائی کے لیے ریلیوں کا اہتمام

لاہور (عبدالروًف چوہان) لاہور کے مختلف علاقوں میں محافظ ختم نبوت کے زیراہتمام غاذی ممتاز قادری کی رہائی کے لیے جمعہ کی نماز کے بعد مختلف مساجد کے باہر ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔

ٹاوًن شپ کے علاقے مدینہ بازار میں مدینہ مسجد کے باہر گردونواح کی مساجد سے چھوٹی چھوٹی ریلیوں کی صورت میں لوگوں نے شرکت کی ۔علام خلیق احمد نے رئیلی سے خطاب کرنے ہوئے ممتازقادری کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔یاد رہے کہ آج سے تین برس پہلے 4 جنور 2011 کو غاری ممتاز قادری نے دوران ڈیوٹی اس وقت کے گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کر دیا تھا۔