مشرف ظلم و استحصال کے نظام کیخلاف قوم کی آخری امید ہیں: طاہر حسین
Posted on January 4, 2014 By Geo Urdu کراچی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مشرف ظلم’ جبر اور استحصال سے نجات کیلئے عوام کی آخری امید ہیں کیونکہ انہوں نے نہ صرف ملکی تحفظ کو مضبوط بنایا بلکہ عوام پر مسلط ظالم و جابر حکمرانوں اور استحصالی ٹولے سے بھی قوم کو نجات دلاکر عوام دوستی اور حکمرانی کی اعلیٰ مثال پیش کرتے ہوئے ملک و قوم کو تاریخ ساز ترقی دی۔
یہی وجہ ہے کہ عوام دشمن استحصالی عناصر اور قومی وسائل لوٹنے والے مشرف کو عوام و پاکستان دوستی و حب الوطنی کی سزا دینے کیلئے غدار قرار دلانے کی سازش کررہے ہیں تاکہ مشرف کو مثال بناکر فوج کو ہمیشہ کیلئے اپنا تابع و یرغمال اور عوام کو غلام بنا کر رکھا جا سکے۔
آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری مسلم بھٹو ‘فائنانس سیکریٹری شاہد قریشی’ سید وصی الدین اور انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین سید نے مشرف کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ استحصالی عناصر اور مشرف کوغدار قرار دلانے کی سازشیں کرنے والے ملک وقوم دشمن جانتے ہیں کہ مشرف نے ایسا کوئی جرم نہیں کیا جس کی بنأ پر عدالت انہیں غدار قرار دے۔
اسلئے نہ صرف ان کی عدالتی پیشی میں رخنہ اندازی کی جارہی ہے بلکہ بینظیر کی طرح مشرف کو بھی قتل کرنے کی سازش ہورہی ہے مگر محب وطن افواج پاکستان نے ہمیشہ پاکستان و عوام کے مفادات کی حفاظت کی ہے اور آئندہ بھی وہ ملک و قوم کیخلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔