عمر گل کو انجری کے باعث واپس بلا لیا گیا

Umar Gul

Umar Gul

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق عمر گل کو واپس پاکستان بلانے کا فیصلہ ان کی فٹنس کو مد نظر رکھ کر کیا گیا۔

وہ مکمل طور پر فٹ نہیں اور انہیں بولنگ کرانے میں بھی مشکلات درپیش ہیں لہٰذا انہیں ٹیم کے ڈاکٹر کے مشورے کے بعد واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا تاہم عمر گل فٹ ہونے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر ٹیم میں واپس آ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ عمر گل کو ان فٹ ہونے کے باعث سری لنکا کے خلاف سیریز میں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا تاہم آخری 3 ون ڈے میچوں میں قومی ٹیم کا بولنگ اٹیک مضبوط کرنے کے لئے انہیں خصوصی طور پر پاکستان سے متحدہ عرب امارات بلایا گیا تھا۔