قومی امن کنونشن و بیاد شہدائے پاکستان کے پروگرام کا انعقاد

قومی امن کنونشن و بیاد شہدائے پاکستان کا پروگرام قومی تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا، اس پروگرام میں پاک فوج کے شہداء کے ورثاء کے ساتھ ساتھ تمام مکتبہ فکر کے شہداء کے ورثاء کو دعوت کی جارہی ہے،جس میں سول سوسائٹی، وکلا، صحافی حضرات، اقلیتیں سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل جنہیں پاکستانی ہونے کے جرم میں طالبان نے شہید کر دیا.

اس پروگرام میں شہداء کے ورثاء جو گائیڈ لائن دیں گے وہی ہماری تحریک کا رخ متعین کریگا اور راستہ قرار پائے گا۔ یہ بات مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور وائس آف شہداء کے ترجمان سینٹر فیصل رضا عابدی نے راولپنڈی میں دہشتگردی کا شکار ہونے والے مختلف شہداء کے ورثاء سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

تینوں رہنماوں نے شہداء کے ورثاء کو پانچ جنوری کو اسلام آباد کے کنونشن سنٹر میں ہونے والے قومی امن کنونشن و بیاد شہدائے پاکستان کے پروگرام میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔