مشرف کے معاملے پر ڈیل حکومت کیلئے خطرناک ہو سکتی ہے، شاہ محمود قریشی

Shah Mehmood Qureshi

Shah Mehmood Qureshi

لاہور (جیوڈیسک) شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا ہے کہ حکومت نے پرویز مشرف کے معاملے میں ڈیل کی تو اس کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

جعفر اقبال کہتے ہیں کہ مشرف کے خلاف مقدمہ چلے گا اور عدالت فیصلہ بھی دے گی جبکہ اس حوالے سے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل ا لرحمان کا کہنا تھا کہ یہ عدالت اور حکومت کا کام ہے، میں پرائے معاملے میں نہیں پڑتا۔