ملازمین اخلاص اور ایمانداری سے کام کریں تو PIA کی نجکاری ہونے نہیں دیں گے
Posted on January 4, 2014 By Majid Khan اسلام آباد
کراچی : پی آئی اے سینئر اسٹاف ایسوسی ایشن (PIASSA)کے نو منتخب صدر عقیل قریشی نے کہا ہے کہ ملازمین اخلاص اور ایمانداری سے کام کریں تو PIA کی نجکاری ہونے نہیں دیں گے، پی آئی اے کو مشکلات سے نکلانے کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی ہے سینئر افسران اپنی ذمہ داری کا احساس رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمارے پینل الائنس آف فرینڈز کو کامیاب کروایا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی آئی اے میڈیکل سینٹر کارساز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نومنتخب جنرل سیکریٹری صفدر انجم، سینئر نائب صدر سید نئیر احمد، نائب صدر حفیظ احمد بلوچ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری آصف زیدی، آرگنائزنگ سیکریٹری انجم اعوان، آؤٹ اسٹیشن سیکریٹری میاں خدا ڈنو، اے ایف ایس سید عرفان احمد، ویلفیئر سیکریٹری ارشد نذر، جوائنٹ سیکریٹری ثاقب کاشی، جوائنٹ سیکریٹری محمد رمضان، خاتون نمائندہ محترمہ عظمت جبین اور دیگر بھی موجود تھے۔
پی آئی اے سینئر اسٹاف ایسوسی ایشن (PIASSA)کے نو منتخب صدر عقیل قریشی نے کہاکہ ہم نے انتخابات سے قبل نعرہ لگایا تھا کہ ہم تبدیلی لائیں گے ہم آج بھی پرعزم ہیں انشاء اللہ تعالیٰ تبدیلی لائیں گے اور پی آئی اے کی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کریں گے، معاشی بدحالی کا تدارک کریں گے اور انتظامی اور تجارتی امور کو شفاف بنائیں گے اور جدید خطوط پر استوار کریں گے۔
اس موقع پر نومنتخب جنرل سیکریٹری صفدر انجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں، الاؤنسز اور پے اسکیل کی ری اسٹرکچرنگ سمیت ہر انتخابی نعرے پر انشاء اللہ تعالیٰ عمل کریں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com