ملک میں جاری سردی کی شدت میں آج سے کمی کا امکان

Cold

Cold

اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ملک میں جاری سردی کی شدت میں آج سے کمی جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں سمیت سکھر اور پشاور ڈویژن میں دھند بڑھنے کا امکا ن ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راول پنڈی ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چندایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

گزشتہ روز استور ملک کا سرد ترین علاقہ رہا جہاں درجہ حرارت منفی 13 ریکارڈ کیا گیا جبکہ پاراچنار، قلات اور ہنزہ میں منفی 09 رہا۔