سلمان خان کی نئی فلم “جے ہو” کے گانے فوٹو کاپی کی وڈیو جاری

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کم وبیش ایک سال کے عرصے کے بعد ایک بار پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہیں جنکی اپنے بھائی سہیل خان پروڈکشنز کے بینر تلے ایکشن ڈرامہ فلم”جے ہو”کے نئے گانے کی وڈیو بھی جاری کردی گئی۔

کوثر منیر کے تحریر کردہ” فوٹو کاپی”کے بولوں پرمبنی اس گانے کو معروف پلے بیک سنگرز ہمیش، کیرتھی سگا تھیا اور پلک مچھل کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وڈیو میں سلمان خان ہیروئن ڈیزی شاہ کیساتھ فنکشن میں ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔

فلمساز و ہدایتکار سہیل خان کی اس فلم میں سلمان خان کیساتھ ثناء خان، تبو، ڈیزی شاہ، ڈینی ڈیزو گپا، اشمیت پٹیل اور برونا عبداللہ اہم کرداروں میں موجود ہیں جبکہ سنیل شیٹھی اور جنیلیا ڈی سوزا بطور مہمان اداکار حصہ لے رہے ہیں۔

اے آر مرگا دوس کی تحریر کردہ اس فلم کو سہیل خان نے سنیل للا کیساتھ مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جس میں سلمان خان آرمی آفیسر کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم کامیوزک معروف موسیقار جوڑی ساجد واجد نے ترتیب دیا ہے۔

ایکشن اور ڈرامہ سے بھرپور یہ فلم ایروس انٹرنیشنل کے تحت 24 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔