برطانیہ: عدالتوں میں ذہنی مریضوں کیلئے طبی عملہ تعینات کرنے کا فیصلہ

Medical Staff

Medical Staff

لندن (جیوڈیسک) برطانوی حکومت نے پولیس اسٹیشن اور عدالتوں میں ذہنی مریضوں کے لئے طبی عملہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جیل میں سزا کاٹنے کے دوران قیدی ڈپریشن اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں ، جنہیں مناسب علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔

قیدیوں کو ان ذہنی امراض سے نکالنے کیلئے حکومت نے پولیس اسٹیشن اور عدالتوں میں طبی عملے کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں اس فیصلے کا اطلاق دس شہروں میں کیا جائے گا اور اس اسکیم کی کامیابی کے بعد 2017 میں ملک بھر میں اس طبی عملے تعینات کردئیے جائیں گے۔