فراہمی و نکاسی آب کا نظام درست کیا جائے۔ نشاط ضیاء قادری
Posted on January 4, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی: حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے بلدیہ کورنگی افسران و ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ باہمی مشاورت اور تعاون کے ساتھ شاہ فیصل زون میں عید میلاد النبی کے موقع پر علاقائی سطح پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثالی انتظامات کئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اراکین اسمبلی ارتضیٰ فاروقی، نشاط ضیاء قادری، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول اور میونسپل کمشنر طلعت محمود کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں علماء اکرام اور محافل و جلوس کے منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام و علاقہ عمائدین سے اپیل کی کہ وہ فرقہ ورانہ ہم آہنگی اور اتحاد و بھائی چارگی کے فروغ کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے یقین دلایا کہ عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
تمام امور باہمی مشاورت کے ساتھ انجام دیئے جائیں گے اس موقع پر منتظمین کی جانب سے شکایات پر حق پرست اراکین اسمبلی ارتضیٰ فاروقی اور نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر محافل نعت و میلاد کی اجتماع گاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ تجاوزات و رکاوٹوں کا فی الفور خاتمہ کیا جائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول اور میونسپل کمشنر طلعت محمود نے علماء اکرام اور منتظمین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ شاہ فیصل زون سمیت ضلع کورنگی کے تمام زونز میں عید میلاد النبیۖ کے موقع پر مسائل سے پاک ماحول کا قیا م یقینی بنا یا جائے گا انہوں نے کہاکہ عید میلاد النبی ۖ کے انتظامات کی بروقت انجام دہی کے لئے شاہ فیصل زون سمیت ضلع کورنگی کے لانڈھی اور کورنگی زونز میں بھی میونسپل ایمرجنسی کا نفاذ کر کے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے اور عاشقان رسول کو علاقائی مسائل کے حوالے سے درپیش مشکلات کو فوری حل کرنے کے لئے کنٹروم روم قائم کئے گئے ہیں شاہ فیصل زون کے مکین مرکزی کنٹرول روم شاہ فیصل کے فون نمبر 99248648اور 99248647 پر شکایات درج کرا سکتے ہیں جہاں موجود افسران کنٹرول روم میں موجود تمام محکموں کے عملے پر مشتمل اسپیشل گینگ کی توسط سے علاقائی مسائل فوری حل کر کے اس کی رپورٹ مرتب کریں گے۔
ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے علماء اکرام اور منتظمین محافل و جلوس کو مکمل تعاون اور علاقائی مسائل کے حل کے حوالے سے تمام تر صلاحیتوں اور کاوشوں کو بروئے کار لانے کا مکمل یقین دلایا اس موقع پر انہوں نے متعلقہ بلدیاتی محکموں کو ہدایت کی کہ شاہراہوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات اور رکاوٹوں کے ساتھ وال چاکنگ کا بھی خاتمہ کیا جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com