بنگلہ دیش :قائم مقام حکومت نہ بننے پر 20 جماعتوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا

Bangladesh Election

Bangladesh Election

ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں اپوزیشن کی جانب سے اڑتالیس گھنٹے دورانیے کی عام ہڑتال جاری ہے، بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی رہنما خالدہ ضیا کو گھر میں نظر بند کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کل ہو گی، نگران حکومت قائم نہ ہونے پر حزب اختلاف کی اہم جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی سمیت بیس جماعتوں نے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔

اپوزیشن جماعت کی جانب سے پولنگ سے قبل اڑتالیس گھنٹے کی ہڑتال جاری ہے، اس دوران ڈھاکا میں سیکورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔

پولیس نے بارہ سو اپوزیشن کارکنوں کو حراست میں لیا ہے، بنگلہ دیش میں الیکشن مخالف مظاہروں میں اب تک ایک سو پچاس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔