گوجرانوالہ: وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 کزن جاں بحق

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو کزن جاں بحق ہو گئے۔

فرخ عباس اور اس کا کزن فضل عباس دوست کو مل کر واپس جا رہے تھے۔ کوٹ قاضی کے قریب مسافر وین سے تصادم ہو گیا۔ جس سے فضل عباس موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

جبکہ فرخ عباس نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔ دونوں نوجوانوں کا تعلق چکوال سے تھا۔