بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا برا حال کر دیا ہے: منظور احمد وٹو
Posted on January 4, 2014 By Majid Khan لاہور
لاہور : پیپلز پارٹی پنجاب صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا برا حال کر دیا ہے جبکہ حکومت نان ایشوز میں الجھی ہوئی نظر آتی ہے حکومت روزانہ کے 6 ارب روپے کے نوٹ چھاپ رہی ہے اس کے علاوہ آئی ایم ایف اور اسلامک بنک سے لئے گئے بے تحاشہ قرضوں کے باوجود ابھی تک کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہیں ہوا جس سے ثابت ہو کہ حکومت کچھ کر رہی ہے مسائل جوں کے توں ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میرٹ کی بات کرنے والے بتائیں لون سکیم میں کروڑوں روپے اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔
کیا یہ میرٹ کی دھجیاں اڑانے کے مترادف نہیں ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران کاروباری ذہنیت کے مالک ہیں پچاس لاکھ لوگوں کو 100 روپے کے عوض فارم دے کر تقریبا50 کروڑ روپے کمائیں گے، اور 49 لاکھ لوگوں کی رقم سرکار ہڑپ کر جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایسی کاروباری سکیم کو مسترد کرتی ہے حکمران عوام کو ریلیف دینے والی سکیم متعارف کرائیں نہ کہ عوام کو لوٹنے والی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران صاف اور شفاف سکیمیں متعارف کرائیں تاکہ غریب نوجوان بھی مستفید ہو سکیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com