بلدیاتی الیکشن وقت مقررہ پر منعقد کروائے جائیں، میاں کامران سیف
Posted on January 4, 2014 By Majid Khan لاہور
لاہور : پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و جوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی طر ف سے حکومتی امیدواروں کی یقینی کامیابی اور مخصوص مقاصد کیلئے بلدیاتی الیکشن سے قبل نئی حلقہ بندیاں غیر قانونی قرار دینا خوش آئند ہے، اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے ان حلقہ بندیوں اور احتجاج کیا لیکن حکومت نے اپوزیشن کو نئی حلقہ بندیوں میں شامل کرنے کی بجائے صرف گیارہ یوم میں پورے صوبے کی حلقہ بندیاں کرانا حیران کن ہے نئی حلقہ بندیاں غیر قانونی تھیں اوراس کی وجہ سے امیدواروں سمیت حلقہ کی عوام بھی پریشان تھے۔
میاں کامران سیف نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کی التواء اور بلدیاتی الیکشن مارچ میں منعقد کروانے پر اتفاق کو بلدیاتی الیکشن منعقد کروانے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اس سے قبل کئی سال تک بلدیای الیکشن کو زیرالتواء رکھ چکی ہے ، ہوشربا مہنگائی، بجلی ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،امن و امان کی ناقص صورتحال ،بجلی ،گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں حکمران جماعت کو اپنی شکست صاف نظر آرہی ہے یہی وجہ ہے کہ بلدیاتی الیکشن کو مختلف حیلے بہانے کر کے التواء میں رکھنا چاہتی ہے لیکن الیکشن کمیشن آف پاکستان عدالت عالیہ کی ہدایات کے مطابق بلدیاتی الیکشن وقت مقرر ہ پر منعقد کروائے کیونکہ امیدوار 3 بار کاغذات نامزدگی جمع کروا چکے ہیں بار بار الیکشن ملتوی کرنا بیڈگورننس ہے بلدیاتی الیکشن شیڈول کے مطابق وقت مقرر ہ پر منعقد کروائے جائیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com