پشاور (جیوڈیسک) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ فریقین آمادہ نہ ہوں تو صلح کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکتیں، فوج اور طالبان اپنی اپنی بندوقیں رکھ دیں، علیحدہ ملک کی باتیں کر کے ایم کیو ایم نے اپنا اصل ایجنڈا سامنے لے آئی۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امن مذاکرات کے لئے حکمت عملی کی تشکیل میں رکاوٹیں موجود ہیں۔ امن و امان ایک فرد کا مسئلہ نہیں، مستحکم حکمت عملی کے لئے تمام اداروں کو اکٹھا بیٹھنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیرستان میں امن کے لیے حکومت کو آمادہ کرنے کی کوشش کی، فوج اور طالبان اپنی اپنی بندوقیں رکھ دیں۔
الطاف حسین کے بیان پر فضل الرحمان نے کہا کہ علیحدہ ملک ایم کیو ایم کا اصل ایجنڈا ہے، لگتا ہے ٹائمنگ کچھ ٹھیک نہیں۔
فضل الرحمان نے کہا کہ پہلے سندھ میں لسانیت کی بات کی گئی اور اب بلدیاتی انتخابات پر علیحدگی کی باتیں کرنا مناسب نہیں۔