نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو چوتھے ون ڈے میں شکست دیدی

West Indies Vs New Zealand

West Indies Vs New Zealand

کرائسٹ چرچ (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو چوتھے ون ڈے میں شکست دیدی، کیویز کو سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہوگئی۔نیلسن میں نیوزی لینڈ نے چھ وکٹ پر 285 رنز بنائے، مارٹن گپٹل نے 81، روس ٹیلر نے 49، جیسی رائیڈر اورکین ولیمسن نے 47،47 رنز اسکور کیے۔

جواب میں ویسٹ انڈیز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں، 34ویں اوور میں ویسٹ انڈیز کا اسکور پانچ وکٹ پر 134 رنز تھا کہ بارش کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا، جو دوبارہ شروع نہیں ہو سکا، نیوزی لینڈ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 58 رنز سے جیت گیا۔