ایڈیشنل سیکریٹری اسپورٹس سندھ رافعیہ حلیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

کراچی: اورنگزیب سلطان اکیڈمی کے زیر اہتمام ایڈیشنل سیکریٹری اسپورٹس سندھ رافعیہ حلیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد، رافعیہ حلیم کی اسپورٹس برائے امن کے حوالے سے خدمات پر انہیں اورنگزیب سلطان اکیڈمی کی جانب سے امن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ قیام امن اور نواجوانوں کی ذہنی نشونماء اور انہیں منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لئے کھیل کے ہر شعبے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے ایڈیشنل سیکریٹری اسپورٹس سندھ کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گینز ورلڈ ریکارڈ ایتھلیٹ اور اورنگزیب سلطان اکیڈمی کے بانی اورنگزیب سلطان نے رافعیہ حلیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کھیل کے ذریعے امن کے حوالے ایڈیشنل سیکریٹری اسپورٹس سندھ رافعیہ حلیم کی خدمات کو قابل تعریف قرار دیا۔

انہوں نے علاقائی سطح پر کھیلوں کی ترقی اور فروغ کے حوالے سے ایڈیشنل سیکریٹری اسپورٹس سندھ رافعیہ حلیم کے تعاون پر تشکر کا اظہار کیا تقریب میں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایڈیشنل سیکریٹری اسپورٹس سندھ رافعیہ حلیم کو اورنگزیب سلطان اکیڈمی کی جانب سے امن ایوارڈ پیش کیا اس موقع پر تعلیم اور کھیل سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات بھی موجود تھیں۔