بلدیاتی انتخابات کیلیے مہم جاری، متحدہ کا آج کراچی میں جلسہ عام ہوگا

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے تحت آج کراچی میں جلسہ عام کاانعقاد کیا جا رہا ہے۔ بلدیاتی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے تحت کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 10 اے میں آج جلسے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

الہٰ دین پارک سے متصل گراوٴنڈ میں جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جلسہ گاہ میں میوزک نائٹ اور قوالی کا انعقاد بھی کیا گیا۔