مشرف کا موقف صحیح ہے تو انہیں عدالت کا سامنا کرنا چاہیے، احسن اقبال

Ahsan Iqbal

Ahsan Iqbal

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اگر پرویز مشرف کا موقف صحیح ہے تو انہیں سینہ تان کر عدالت کا سامنا رنا چاہیے۔ انہوں نے بھی مشرف دور میں مقدمات کا سامنا کیا تھا۔

احسن اقبال نے کہا کہ پرویز مشرف پر مقدمہ عدالت میں چل ہے جو فیصلہ سازی میں مکمل طور پر آزاد ہے، عدالتوں کو کسی سے ہدایات نہیں مل رہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا اگر پرویز مشرف کا موٴقف صحیح ہے تو انہیں سینہ تان کر عدالت میں اپنا موٴقف پیش کرنا چاہیے، مشرف دور میں ان کے خلاف بھی جھوٹے مقدمات بنائے گئے جن کا انہوں نے سامنا کیا تھا۔