کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے الہ دین پارک کے اندر واقع شاپنگ مارکیٹ میں آگ لگنے سے 6 دکانیں جل گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
آگ کی وجہ سے دکانوں میں موجود کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا جن میں جیولری، بچوں کے سامان اور اور کراکری کے سامان شامل ہیں۔ متاثرہ دکانداروں نے پارک انتظامیہ نے 30 دسمبر 2013ء تک دکانیں خالی کرانے کا نوٹس دیا تھا اور ہمیں دکانیں خالی نہ کرانے کی سزا دے دی گئی ہے۔