اسپتال کی تکمیل سے پہلے شادی کا سوچ بھی نہیں سکتی، میرا

Mira

Mira

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ آجکل تمام توجہ فلاحی اسپتال کی تعمیر پر ہے، اسپتال کی تکمیل سے پہلے شادی کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ لاہور میں سینئر صحافی خاور نعیم ہاشمی کے صاحبزادے کی شادی میں میرا نے کہا کہ فلاحی اسپتال کی تعمیر اْن کا مشن ہے، فی الحال کوئی فلم کر رہی ہوں نہ ٹاک شو، اسپتال کی تعمیر سے پہلے شادی کا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔

میرا نے بتایا کہ انہیں اپنی نانی اماں سے بہت لگاوٴ تھا، انہیں بہت مس کرتی ہیں۔