کوئٹہ میں نامعلوم افراد کا ایس پی ریلوے کے دفتر پر دستی بم سے حملہ

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے قریب نامعلوم افراد کے ایس پی ریلوے کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد نے ریلوے اسٹیشن کے سامنے واقع ایس پی ریلوے کے دفتر پر دستی بم پھینکا جو دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے سے دفتر کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔