مورخہ 5 جنوری بروز اتوار کو مجلس وحدت مسلمین، پارلیمنٹ ہاؤس ڈی چوک کے سامنے منعقد ہو گا

متحرم جناب بیوری چیف، چیف رپورٹرز، اسائنمنٹ ایڈیٹرز صاحبان
اسلام علیکم
کل مورخہ 5 جنوری بروز اتوار کو مجلس وحدت مسلمین، سنی اتحاد کونسل اور وائس آف شہداء کے زیراہتمام ”قومی امن کنونشن” پارلیمنٹ ہاؤس ڈی چوک کے سامنے منعقد ہوگا، جس میں ملک بھر سے دہشتگردی کا نشانہ بننے والے شہداء کے ورثاء جن میں پاک فوج، وکلاء، سوئیلینز، صحافی حضرات سمیت مختلف مکاتب فکر کے افراد شامل ہیں، شریک ہونگے۔ کنونشن دن 11 بجے شروع ہوگا جس سے شہداء کے ورثاء سمیت سنی اتحاد کونسل کے چئیرمین حامد رضا، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری اور وائس آف شہدا سینٹر فیصل رضا عابدی خطاب کرینگے۔ آپ سے کنونشن کی براہ کوریج کی استدعا ہے۔
نوٹ: شہید فاؤنڈیشن پاکستان کی طرف سے شہدائے پاکستان کی تصویری نمائشن کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔
تاریخ: 5 جنوری بروز اتوار
بمقام: ڈی چوک پارلیمنٹ ہاؤس
بوقت: 11 بجے سے شام 6 بجے تک