عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھر گھر میلاد کی محفلیں سجائیں

Eid Milad ul Nabi

Eid Milad ul Nabi

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھر گھر میلاد کی محفلیں سجائیں اور گھروں پر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نعلین شریفین والے جھنڈے لگا کر اپنی بے پنای محبت اور عقیدت کا اظہار کریں۔ ضلعی و تحصیل انتظامیہ عیدمیلادالنبی کے پروگراموں میں سکیورٹی مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ جلوس کے راستوں کی صفائی ، لائٹننگ سمیت دیگر انتظامات کرے۔ جماعت اہلسنت پاکستان کو خاص اہمیت حاصل ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت با سعادت کو شایان شان مناتے اور درود کی محافل سجاتے ہیں۔ اس سال بھی میلاد شریف کے پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت کے ڈویژنل نائب صدر قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑی نے میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروگراموں کے سلسلہ میں بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھر گھر میلاد کی محفلیں سجائیں اور گھروں پر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نعلین شریفین والے جھنڈے لگا کر اپنی بے پنای محبت اور عقیدت کا اظہار کریں۔ اجلاس میں قاری محمد عظمت اللہ باروی ، قاری محمد رمضان باروی، طارق پہاڑ، چوہدری محمدسرور، ڈاکٹر ریاض مہروی، شیدی لعل فقیر، ڈاکٹر زاہد عطاری، شفیق عطاری، وسیم عطاری، عبدالعزیز انصاری، ملک محمداکرم سواگ ملک عبدالغفور اتلیرہ، عزیز خان سیہڑ، قمرالزمان قریشی، بشیر احمد، بابر علی، چوہدری طارق ، وسیم اکرم سمیت درجنوں افراد نے شرکت کی۔ قاری اشفاق سعیدی نے کہا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد تمام انسانیت کیلئے باعث رحمت و برکت ہے۔ یہود و نصاریٰ، قادیانی اور کافروں کی جانب سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں مختلف مواقع پر پروپگنڈے کیئے جاتے ہیں۔

اس لیئے ضروری ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت میں ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان کو زیادہ سے زیادہ بلند کریں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غلام ہونے کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ ١٢ ربیع الاول کے جلوس سمیت دیگر پروگراموں کو زیادہ سے زیادہ کامیاب کروایا جائے۔ دنیاوی شہرت اور لالچ کی بجائے اسے اپنی نجات کا ذریعہ بنائیں۔ انہوں نے مزید کہ ضلعی و تحصیل انتظامیہ عیدملادالنبی کے پروگراموں میں سکیورٹی مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ جلوس کے راستوں کی صفائی، لائٹننگ سمیت دیگر انتظامات کرے۔