آمدِ مصطفی مرحبا مرحبا ریلی

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) آمدِ مصطفی مرحبا مرحبا ریلی۔ محمد کی غلامی میں اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ غازی ممتاز حسین قادری ہمارا ہیرو ہے ۔ فی الفور رہا کیا جائے۔ جماعت اہلسنت کے جلوس میں قرارداد ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام آمد ربیع الاول کے سلسلہ میں محمود مارکیٹ سے ایک ریلی نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت حاجی اصغر خان ، ڈاکٹر عالم گیر بودلہ ، افتخار خان نیازی ، قاری رمضان باروی نے کی ۔ ریلی میں تکبیر چوک پر حاجی اصغر خان اور قاری محمد رمضان باروی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت با سعادت ہمارے لیئے باعث رحمت ہے آپۖ تمام جہانوں کے کیلئے نبی بنا کر بھجے گئے۔

ہم محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی میں اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ غازی ممتاز حسین قادری نے ایک ملعون کو جہنم واصل کر کے اپنی ذمہ داری ادا کی ہے جس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غازی ممتاز حسین قادری کو فی الفور رہا کیا جائے۔ ریلی بعد ازاں دربار حضرت لعل عیسن پر اختتام پذیر ہوئی اور دربار پر چادر چڑھائی گئی۔