جاری کردہ:۔ شیخ محمد رمضان ،سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ سٹی ایریا PS-116

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ سٹی ایریا PS-116کے صدر ساجد رفیق ،جنرل سیکریٹری اکبر بلوچ ،انفارمیشن سیکریٹری شیخ عبدالرحمن اور ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری حیدر علی نے کہا ہے کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پاکستان اوراسلام کے لئے خدمات کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا عوام کے لئے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی جان قربان کرکے تاریخ میں اپنے آپ کو امر کرلیا مگر کسی ظالم و جابر کے سامنے سر نہیں جھکا یا پاکستان پیپلز پارٹی آج چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شہید قائد عوام اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے افکار پر چلتے ہوئے ایک نئے اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کی جانب گامزن ہے اور انشا اللہ ہم اپنے نوجوان قائد چیئر مین بلا ول بھٹو کی قیادت میں پاکستان کے عوام کو ایک خوشحال پاکستان دیں گے یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی سٹی ایریا PS-116کے زیر اہتمام قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ شایان شان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی سالگرہ کی تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کارکنان کے عوام کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ایریا PS-116کے رہنمائوں نے کہاکہ شہد قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کا سیاست میں کوئی ثانی نہیں نظریہ بھٹو پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو دنیا کا عظیم ملک بنا ئیں گے جہاں ترقی اور خوشحالی عوام کا مقدر ہوگا تقریب میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ قائد عوام شہید زوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے چیئر مین بلا ول بھٹو کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کو عوام کی سب سے بڑی جماعت بنائیں گے ۔