منڈی بہاء الدین: وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر، 7 افراد جاں بحق

Mandi Bahauddin

Mandi Bahauddin

منڈی بہاء الدین (جیوڈیسک) منڈی بہاء الدین میں مسافروین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد وین میں آگ لگ گئی اور سات افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شدید دھندکے باعث پھالیہ لک موڑ کے قریب لاہور جانیوالی مسافر وین گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد وین میں آگ لگ گئی جس سے خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد جْھلس کر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں اور لاشوں کو نکال کر تحصیل اسپتال پھالیہ منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے وین میں لگنے والی آگ پرجلد ہی قابو پالیا۔