بنوں: گرلز پرائمری اسکول میں دو دھماکے، جانی نقصان نہیں ہوا

Bannu

Bannu

بنوں (جیوڈیسک) بنوں میں گرلز پرائمری اسکول میں دو دھماکے ہوئے تاہم دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق حوید میں واقع گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول میں علی الصبح دو دھماکے ہوئے۔

بارودی مواد پھٹنے سے اسکول کی عمارت مکمل تباہ ہو گئی۔ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔