سنی تحریک نے قوم پرستوں کی ہڑتال کی حمایت کر دی

Sarwat Ejaz Qadri

Sarwat Ejaz Qadri

کراچی (جیوڈیسک) نشتر پارک کراچی میں منعقدہ پاکستان بچائو جانثاراں مصطفی کانفرنس میں سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

کانفرنس میں اہلسنت سے تعلق رکھنے والی تنظیموں کے علماء ومشائخ کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں سے حکومت ڈرتی ہے اور مذاکرات کرنا چاہتی ہے۔

اگر دہشت گردوں کو ملک سے نکال دیا جائے تو نیٹو فورسز خود واپس چلی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ سنی تحریک ملک کو فلاحی سٹیٹ بنا کر دم لے گی۔ جمعیت علماء پاکستان کے سینئر نائب صدر مولانا اویس شاہ نورانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ناموس رسالت کے قانون میں تبدیلی نہیں ہونے دیں گے۔

پاکستان نظام مصطفی کے لئے بنا تھا، اس کا قیام بھی عمل میں لائیں گے۔ کانفرنس میں سانحہ نشتر پارک کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملک کو بچانے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔