کراچی (جیوڈیسک) سندھ میں آج سی این جی اسٹیشنز کْھلے رہیں گے۔ ترجمان سوئی سدرن گیس کا کہنا ہے کہ سی این جی کی اگلی بندش کے دن اور وقت کا تعین آج کیا جائے گا۔
اس سے پہلے سوئی سدرن کی جانب سے غیر معینہ مدت کیلیے سندھ میں سی این جی کی بندش کے اعلان پر کراچی ٹراانسپورٹ اتحاد اور سی این جی ایسو سی ایشنز نے احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کیا تھا جو بعد میں واپس لے لیا گیا۔
وزارت پیٹرولیم کی ہدایت پر سی این جی ایسوسی ایشن حکام آج ایم ڈی سوئی سدرن سے ملاقات کریں گے۔