ایف اے کپ میں آرسنل نے روایتی حریف ٹوٹنہم ہوٹسپر کو ہرا دیا

FA Cup

FA Cup

لندن (جیوڈیسک) ایف اے کپ میں آرسنل نے روایتی حریف ٹوٹنہم ہوٹسپر کو دو گول سے ہرا دیا۔ لندن میں کھیلے گئے میچ میں آرسنل کی ٹیم حاوی رہی، 31 ویں منٹ میں Santiago Cazorla نے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی، پہلا ہاف آرسنل کی برتری پر ختم ہوا۔

دوسرے ہاف کے 62 ویں منٹ میں Tomas Rosicky نے خوبصورت گول کرے کہ آرسنل کی جیت یقینی بنا دی۔

ٹوٹنہم ہوٹسپر میچ میں کوئی گول نہ کر سکی۔ دو صفر کی جیت کے سات آرسنل نے چوتھے راوٴنڈ میں جگہ پکی کر لی۔