والفقار خالد سیکرٹری ویلفیئر لاہور ریجن نے شوہر کے ہاتھوں بری طرح جھلسنے والی عذراں بی بی کی عیادت

مصطفی آباد/للیان: پاکستان تحریک انصاف قصور کے سینئر رہنماء محمد قیصر ایوب شیخ، ڈاکٹر سیمی بخاری مرکزی نائب صدر ،میجر(ر) ذوالفقار خالد سیکرٹری ویلفیئر لاہور ریجن نے شوہر کے ہاتھوں بری طرح جھلسنے والی عذراں بی بی کی عیادت میو ہسپتال لاہور کی برن وارڈ میں کی۔

واقعہ کے مطابق گھریلو تنازعہ پر شفیع مسیح نے اپنی زوجہ عذراں بی بی پر تیزاب پھینک کر اسے شدید زخمی کر دیا اس پر انہیں لاہور میو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا تحریک انصاف کے قائدین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں خواتین پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پنجاب حکومت کی خواتین کے حوالے سے کارکردگی کامنہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھا م کے لیے صرف قانون سازی کافی نہیں بلکہ اس پر عمل درآمد بھی ہونا چاہیے۔