نیویارک: کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی، 1 شخص ہلاک، 1 زخمی

 Building Fire

Building Fire

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی شہر نیویارک میں کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

نیویارک کی ایک عمارت کی بیسویں منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے کچھ ہی دیر میں اوپر کی دو منزلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ لگنے سے دو افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا، تاہم ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ آگ بجھانے کے دوران چار فائرفائٹر بھی معمولی زخمی ہوئے تاہم آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔