لاس اینجلس (جیوڈیسک) ایک بہادر جنگجو نوجوان کی زندگی کے گِرد گھومتی ایکشن سے بھرپور فلم ” ہرکیولس-دی لیجنڈ بِیگنز” کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
رِینی ہرلین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس تھری ڈی فلم میں 12 سو قبل مسیح قدیم یونان میں موجود ایسے ظالم آمر بادشاہ کی حکومت کا زمانہ دِکھایا گیا ہے جس کا تختہ اُلٹنے ایک بہادر جنگجو “ہرکیولس “میدان میں اُتر آتا ہے۔
ایکشن اور سسپنس سے بھر پور اس فلم میں جابر بادشاہ کے قہر سے نجات دِلانے کیلئے سر توڑ کوششیں کرتے ہرکیولس کا کردار کیلن لوٹز نبھا رہے ہیں جنکے علاوہ دیگر کاسٹ میں اسکاٹ ایڈکن، گیئیاویس اور لیئم گیریگن اہم کرداروں میں جلوئہ گر ہو رہے ہیں۔
ایکشن، ایڈونچر اور میدان جنگ کی خونریزی کے دِل دہلا دینے والے واقعات کی منظر کشی کرتی تھری ڈی فلم ” ہرکیولس-دی لیجنڈ بِیگنز” 25 جولائی کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔