عوامی حقوق کی خاطر قائد عوام زوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی شاہ فیصل کالونی شعبہ خواتین کی جنرل سیکریٹری صنوبر سلیم انصاری نے کہاکہ عوامی حقوق کی جدو جہد میں قائد عوامی شہید زوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دنیا بھر کے غریب اورمفلوک الحال عوام میں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے امر ہوگئے ،پاکستان میں جمہوریت کا پھلتا اور پھولتا پودا ہمارے قائدین کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے پیپلز پارٹی کا ایک ایک کارکن جمہوریت کی آبیاری اور عوامی خوشحالی کے لئے تا حیات جد وجہد کرتا رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئر مین قائد عوام شہید زوالفقار علی بھٹو کی 86ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے رہائش گاہ پر منعقدہ سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے پیپلز پارٹی شعبہ خواتین شاہ فیصل کالونی کے سنیئر نائب صدر مہرا لنساء قریشی اور سیکریٹری اطلاعات افشین شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا سالگری کی تقریب میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،تقریب میں پیپلز پارٹی کے شہداء خصوصاً قائد عوام شہید زوالفقار علی بھٹو ،شہدی محترمہ بے نظیر بھٹو ،شہید مرتضیٰ بھٹو اور شہید شاہنواز بھٹو کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور شہید قائد ین کے مشن پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی ،عوامی خوشحالی کا عزم کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صنوبر سلیم انصاری نے مزید کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد عوامی جماعت ہے جو ملکی وحدت کی علامت ہے جب تک دھرتی پر پیپلز پارٹی کا وجود قائم ہے پاکستان کو کوئی تقسیم نہیں کرسکتا تقریب سے اپنے خطاب میں شعبہ خواتین شاہ فیصل کالونی کے سنیئر نائب صدر مہر النساء قریشی اور سیکریٹری اطلاعات افشین شاہ نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے قائد عوام شہید زوالفقار علی بھٹو کی پاکستان اور ملک کے عوام کے لئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ذوالفقار علی بھٹو کے نظریئے پر عمل کرکے ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات اور عوام کو خوشحال بنایا جاسکتا ہے۔