لالہ موسیٰ کی خبریں 5/1/2014

لالہ موسیٰ میں ٹی ایم اے کا تجاوزات آپریشن جلد دوبارہ شروع کر دیا جائے گا،چوہدری نوید اشرف وڑائچ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ٹی او آر کھاریاں چوہدری نوید اشرف وڑائچ نے کہا ہے کہ لالہ موسیٰ میں ٹی ایم اے کا تجاوزات آپریشن جلد دوبارہ شروع کر دیا جائے گا،اور اس اکا ہدف چھوٹا بازار،منڈی بازار،دینہ چکیاں بازار اور نلکے والی گلی و ملحقہ علاقے ہونگے، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی شیدول کے تجاوزات آپریشن متاثر ہوا جبکہ تنگ گلیوں اور بازاروں میں آپریشن کا آغاز شید اتارنے سے ہوگا کیونکہ آغاز تجاوزات باہر چیزیں لٹکانے سے ہی ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے کے عملہ تجاوزات کے بارے میں شکایات بارے اور تجاوزات کے خاتمہ کے لیے تجاویز براہ راست انہیں یادفتر بلدیہ میں افسران کو پہنچائی جائیں تاکہ تجاوزات کا خاتمہ کر کے عوام کے راستے کی رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کے علاقہ میں چوری کی دو وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان
لالہ موسیٰ(محمد بلال حمد بٹ)تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کے علاقہ میں چوری کی دو وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان،پہلی واردات غلہ منڈی کے آڑھتی ملک محمد علی ولد ملک محمد شفیع کے کیمپنگ گرائونڈ میں واقع گودام میں ہوئی جہاں سے نامعلوم چور350بوری کھل بنولہ چوری کر لے گئے دوسری واردات میں عید گاہ روڈ پر منگا پٹھے والا کی دکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چور بیس کلو کے دو باٹ چوری کر لے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صادق آباد کے قریب کار کی زد میں آکر ایک شخص زخمی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)صادق آباد کے قریب کار کی زد میں آکر ایک شخص زخمی،تفصیل کے مطابق محلہ صادق آباد کے قریب جی ٹی روڈ پر تیز رفتار کار کی زد میں آکر فضل علی ولد عبداللہ زخمی ہو گیا،کار ڈرائیور کار سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راہنما مسلم لیگ ن شیخ امجد کی کوششوں امیدوار کونسلر وارڈ نمبر13ٹھیکیدار محمد ارشد اور ٹھیکیدار محمد اصغر کے درمیان صلح
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)راہنما مسلم لیگ ن شیخ امجد کی کوششوں امیدوار کونسلر وارڈ نمبر13ٹھیکیدار محمد ارشد اور ٹھیکیدار محمد اصغر کے درمیان صلح،صلح سے دونوں خاندانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،عوامی و سماجی حلقوں نے صلح پر اظہار مسرت کرتے ہوئے صلح میں نمایاں کردار ادا کرنے پر شیخ امجد کو خراج تحین پیش کیا ہے جبکہ صلح کے بعد امیدوار کونسلر ٹھیکیدار محمد ارشد کی پوزیشن مزید مستحکم ہو ئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حاجی عبدالعزیز انصاری مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی دعائیہ محفل چھ جنوری بروز پیر آج صبح دس بجے مرکزی جامع مسجد لالہ موسیٰ میں شروع ہو گی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)سابق اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلدیہ حاجی بائو غیاث انصاری،نائب صدر ڈسٹرکٹ کریانہ ایسوسی ایشن گجرات حاجی محمد ریاض انصاری کے والد محترم حاجی عبدالعزیز انصاری مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی دعائیہ محفل چھ جنوری بروز پیر آج صبح دس بجے مرکزی جامع مسجد لالہ موسیٰ میں شروع ہو گی،ممتاز مذہبی سکالر پروفیسر محمد علی طاہر خصوصی خطاب کریںگے،اختتامی دعا گیارہ بجے ہو گی۔
وارڈ نمبر19سے مہر سجاد فضل حسین کے کاغذات نامزدگی منظور ہونا حق سچ کی فتح ہے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)وارڈ نمبر19سے مہر سجاد فضل حسین کے کاغذات نامزدگی منظور ہونا حق سچ کی فتح ہے،تیس جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی مہر سجاد فضل حسین تاریخی لیڈر سے کامیابی حاصل کریں گے ان خیالات کا اظہار صدر سبزی منڈی مہر غفار احمد،جنرل سیکرٹری سبزی مہر محمد اسحاق،مہر عاصم محمود،مولوی سرور،مولوی عبدالعزیز،مہر وقاص نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہو ں نے کہا کہ مہر سجاد فضل حسین مہر برادری کے حمایت یافتہ امیدوار ہیں جو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی راہنما نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ و دیگر راہمائوں کا مختلف مقامات پر سیاسی و سماجی شخصیات سے اظہار تعزیت
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی راہنما نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے صدر پی ٹی آئی لالہ موسیٰ سہیل نواز خان،ممبر پاکستان تحریک انصاف شیخ احتشام افضل اوردیگرکے ہمراہ لالہ موسیٰ میں مختلف مقامات پر سیاسی و سماجی شخصیات سے اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے مہر اقبال محلہ نظام پورہ کی والدہ کے ختم قل شریف میں شرکت کی اور انسے اظہار تعزیت کیا۔اسحاق بھٹی اور مشتاق بھٹی سے انکے والد محترم کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔بعد ازیں انہوں نے حاجی ریاض انصاری سے انکے گھر ملاقات کی اور حاجی ریاض انصاری کے والد محترم کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلدیاتی انتخابات میں روایتی سیاسی جماعتوں کا مقابلہ کریں گے،نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) بلدیاتی انتخابات میں روایتی سیاسی جماعتوں کا مقابلہ کریں گے پاکستان تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں ضلع بھر سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 112نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے پورے ملک میں اپنے امیدوار کھڑے کئے اور ڈٹ کر مقابلہ کیا اور پاکستان کی دوسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئی انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں بھی تحریک انصاف پورے پاکستان میں کامیابی حاصل کرے گی اور عوام کو بہترمتبادل قیادت فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کا خمیاز ہ بھگت رہے ہیں۔ن لیگ کی پالیسیوں سے مہنگائی کا طوفان برپا ہے۔ملکی معاشی حالت انتہائی کمزور ہو چکی ہے اور عوام بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب عوام جھوٹے وعدوں اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والی سکیموں سے پوری طرح واقف ہو چکے ہیں اب عوام دھوکوں میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے تمام کارکنوں کے جذبات کی قدر کرتے ہیں محنتی اور وفا شعار کارکن ہی تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ظفر اقبال ہیلوی کی والدہ ماجدہ جو گزشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں تھیں ان کا ختم قل آج دس بجے ہو گا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) مشہور و معروف سیاسی و سماجی شخصیت ، سادات برادران کے دیرینہ ساتھی ظفر اقبال ہیلوی کی والدہ ماجدہ جو گزشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں تھیں ، مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی دعائیہ تقریب بروز سوموار 6جنوری جامع غوثیہ مسجد محلہ اسلام پورہ لالہ موسیٰ میں منعقد ہوگی ، ختم قل کی تقریب 10 بجے صبح شروع ہوگی اور 11 بجے اجتماعی دعائے مغفرت ہوگی ۔ دوست احباب و عزیز و اقارب سے استدعا ہے کہ کلمہ طیبہ اور درود شریف پڑھ کر تشریف لائیں اور ثواب دارین حاصل کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مشہور و معروف سیاسی و سماجی شخصیت ، سادات برادران کے دیرینہ ساتھی ظفر اقبال ہیلوی کی والدہ ماجدہ کی وفات پر تعزیت کرنیوالوں کا تمام دن تانتا بندھا رہا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) مشہور و معروف سیاسی و سماجی شخصیت ، سادات برادران کے دیرینہ ساتھی ظفر اقبال ہیلوی کی والدہ ماجدہ کی وفات پر تعزیت کرنیوالوں کا تمام دن تانتا بندھا رہا ، علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی ، کاروباری ، مذہبی شخصیات نے کثیر تعداد میں ان سے والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی ۔ اظہار افسوس کرنے والوں میں چیف ایڈیٹر ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام محمد بلال احمد بٹ،،خالد مجید بٹ،سید علی رضا شاہ ، نعیم بٹ ، محمد افضل العدیل ٹریولز ، صحافی عبدالحمیدمغل ، محمد رفیق بھٹی ، عدنان حمیدمغل ، حاجی مرزا مظہر حسین ، چوہدری عمیر و دیگر معززین علاقہ شامل تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریک تحفظ اسلام پاکستان حضرت ابوبکرصدیق یونٹ لالہ موسیٰ کے زیراہتمام غازی ناموس رسالت غازی ملک ممتازحسین قادری ڈے کے موقعہ پرتحفظ ناموس رسالت کانفرنس کا انعقادکیاگیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)تحریک تحفظ اسلام پاکستان حضرت ابوبکرصدیق یونٹ لالہ موسیٰ کے زیراہتمام غازی ناموس رسالت غازی ملک ممتازحسین قادری ڈے کے موقعہ پرتحفظ ناموس رسالت کانفرنس کا انعقادکیاگیا،صدارت الحاج پیرسیدنویدالحسن شاہ مشہدی آستانہ عالیہ بھکھی شریف نے کی ،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ پیرسیدنویدالحسن شاہ مشہدی نے کہاکہ ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کھوکھراغربی میں قادیانیوں کا مسجدپرقبضہ اور بیت الکفر میں مینارے تعمیرکرنا صرف مسلمانوں کے جذنات سے کھیلنا نہیں بلکہ آئین پاکستان کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جسکی پرزورمذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم غازی ملک ممتازقادری کے عمل کو درست مانتے ہوئے اسے خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ اگرذات مصطفی ۖ سے محبت نبھاناچاہتے ہوتوسنت نبوی ۖ کو مضبوطی سے تھام لو یہی تقویٰ کی علامت ہے ،تحریک تحفظ اسلام پاکستان نے اس موقعہ پریہ پروگرام منعقدکرکے غازی ممتازقادری سے محبت کا جو ثبوت دیاہے وہ لائق تحسین ہے،تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے مرکزی امیرغازی محمدثاقب شکیل جلالی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع گجرات میں اسلام پربہت بڑاحملہ کیاجارہاہے گجرات کے گائوں کھوکھراغربی میں 70فیصد قادیانی جبکہ 30مسلمان ہیں وہاں قادیانیوں نے نہ صرف مسلمانوں کی مسجدپرقبضہ کررکھاہے بلکہ اپنے بیت الکفرپرمینارے بھی تعمیرکررکھے ہیں جو خلاف آئین وقانون ہیں ہم ڈی پی او گجرات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مینارے فی الفور گرائے جائیں ورنہ تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے کارکنان اپنی جان پر کھیل کر بھی شعائر اسلام کی توہین نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہاکہ جب تک غازی ملک ممتازقادری کو رہانہیں کیاجاتااور توہین رسالت قانون کی دفعہ c 295کو مکم طورپرلاگونہیں کیاجاتاتحریک تحفظ اسلام پاکستان لالہ موسیٰ ہرسال اسی طرح پروگرام کرتی رہے گی۔ مرکزی جنرل سیکرٹری تحریک تحفظ اسلام پاکستان حافظ محمداصغرتوحیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں روٹی ،کپڑا،گیس ،بجلی،پانی نہیں چاہیے بلکہ ایسے حکمران چاہیے جو حضورۖ کی عزت وناموس پرپہرادے سکیں انہوں نے کہاکہ حکمران سن لیں ہم نے ان سے غازی ملک ممتاز قادری زندہ واپس لیناہے اگرنہ ملاتوتحریک تحفظ اسلام پاکستان کے کم ازکم 500نوجوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کیلئے اسلام آباد کی سڑکوں پرہوں گے ،کانفرنس سے صاحبزادہ پیرسیدعلی سجادحیدرشاہ آستانہ عالیہ کیلیانوالہ شریف ،علامہ طیب رشیدصدیقی گوجرانوالہ، علامہ اویس رضا قادری لاہور،علامہ شفقت جلالی،مولاناغلام مرتضیٰ طیب،نے بھی خطاب کیا ،کانفرنس میں مفتی محمدیونس نظامی،صاحبزادہ اخترحسین اشرفی صدر سنی اتحادکونسل لالہ موسیٰ،چوہدری زبیرانورایڈووکیٹ،چیف ایڈیٹر ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام محمد بلال احمد بٹ،سابق امیدوارصوبائی اسمبلی مہرمبین علی ارائیں،صدرپاکستان سنی تحریک لالہ موسیٰ محمدشہبازقادری،علامہ رفاقت سیالوی ،قاری محمدساجدنوری،علامہ وقاص نعیمی ،ملک عابدحسن اعوان،عبدالرزاق جلالی چاند،چوہدری فیصل گجر،نوشادخاں جلالی،عدنان خاں جلالی،حافظ محمدعمرعطاری،شیخ عثمان جگنو،عبدالرحیم جلالی،شہزادہ سلیم خلجی،ڈاکٹرعرفان احمدصفی،چوہدری محمدسرور،حاجی عبدالغفار،خالدمجیدبٹ،جمیل احمدطاہر،مرزامحمداکرم،میاں کامران اشرفی،سیٹھ محمدنعیم،شانی شیخ ،ذوالفقارعلی شاہدلطیف سمیت عوام کی کثیر تعداد موجو تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حاجی عبدالعزیز انصاری جو گذشتہ رات انتقال کر گئے تھے،مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)سابق اسسٹنٹ سپرٹنڈنٹ بلدیہ لالہ موسیٰ حاجی بائو غیاث انصاری ،نائب صدر ڈسٹرکٹ کریانہ ایسوسی ایشن حاجی محمد ریاض انصاری کے والد محترم،عاطف غیاث نوری،کاشف غیاث نوری،میاں علی شہباز انصاری کے دادا جان ،حاجی عبدالعزیز انصاری جو گذشتہ رات انتقال کر گئے تھے،مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا،نما زجنازہ میں سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ،سابق تحصیل ناظم کھاریاں،ڈاکٹر جاوید احمد ریاض،سابق ناظم ڈاکٹر عرفان احمد صفی،سابق چیئر مین بلدیہ شیخ حفیظ اللہ صدیقی،ایم ڈی الخلیل پیٹرولیم شیخ خالد محمود،چوہدری زبیر انور ایڈووکیٹ،شہزاد کائرہ،چیف ایڈیٹر ڈیلی جلاو طن ڈاٹ کام محمد بلال احمد بٹ،خالدمجید بٹ،احمد شفیع بھتی،ٹھیکیدار کاشف بٹ،شہباز الدین،سیکرٹری ولایت بھٹی،سیکرٹری ضمیر صدیقی،الحاج محمد اسلم صراف،محمد انور انصاری،جمیل احمد چوہدری،عطاء اللہ بٹ،شاہد لطیف،عظیم بٹ،منشاء بٹ،رانا محمد نعیم،شانی شیخ،عمر دین قریشی،محمد ایوب بٹ،مہر طارق جانبار،حاجی شکیل قریشی سمیت دیگر سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔